2 مئی 2014 - 18:21
ایران کی ایٹمی تنصیبات میں کسی بھی طرح کی تبدیلی نہیں آ سکتی

اسلامی جمہوریہ ایران کے ایٹمی ادارے کے ترجمان نے کہا ہےکہ ایران کی ایٹمی تنصیبات میں کسی بھی طرح کی تبدیلی نہیں لائي جاسکتی۔

ابنا: بہروز کمالوندی نے فارس نیوز سے گفتگو میں کہا کہ بوشہر ایٹمی بجلی گھر میں ایٹمی ایندھن بھرا جارہا ہے اور یہ بجلی گھر بہت جلدی کام کرنا شروع کردے گا۔ بہروز کمالوندی نے ایران اور پانچ جمع ایک کے مذاکرات کے بارے میں کہا کہ ان مذاکرات میں ایران کے ایٹمی حقوق پر تاکید کی گئي ہے اور ہمیں ان کے نتائج کا انتظار کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ اس وقت تک کوئي ایٹمی مرکز بند نہیں ہوا ہے اور ایک بھی سنٹری فیوج مشین نے کام کرنا بند نہیں کیا ہے۔ انہوں نے ان رپورٹوں کو مسترد کیا کہ اراک ہیوی واٹر پانی پلانٹ کو ہلکے پانی کے پلانٹ میں تبدیل کردیاجائے گا کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے اراک ہیوی واٹر پلانٹ میں کسی طرح کی تبدیلی قبول نہیں کی ہے اورایران اپنے حقوق سے ہرگز دستبردار نہیں ہوگا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲